English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست بھر کے علاقوں میں لوٹ کھسوٹ مچانے والے دو لٹیرے پولس گرفت میں

share with us

ایس پی ڈاکٹر شرنپا نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کی شناخت پی اے عبدالکبیر (۲۳) مقیم کاسرگوڈ اور سراج الدین عرف فارو ق(۳۰) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پتور دیہی پولس تھانے میں ان کی گرفتاری عمل میں160آئی۔پولس ارلاپڈوو نامی علاقے میں سواریوں کی چھان بین اور تحقیقات کررہے تھے کہ ملزمین جو کہ بائیک میں سوار تھے پولس کو دیکھ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، پولس شک کرتے ہوئے فوری ملزمین کا پیچھا کیا اورتھوڑی دیر مزاحمت کے بعد گرفتا رکرنے میں کامیاب ہوئے۔ پولس نے ملزمین کے پاس سے قریب ساڑھے آٹھ لاکھ کا سونا اور دیگر ملبوسات ضبط کرلئے۔ علاوہ ازیں سرقہ کی قریب پچاس ہزار کی رقم ملزمین خرچ کرچکے ہیں۔ ملزمین پتور ٹائون میں درج چار اور دیہی پولس تھانے میں درج تین مقدمات میں160مطلوب تھے۔ علاوہ ازیں منگلور کے کدری پولس تھانے کے علاوہ کاسرگوڈ کے چار مختلف تھانوں میں بھی ملزمین مطلوب تھے۔ایس پی نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں چوری کی واردات کو بڑھتے دیکھ کر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ چوروں پر گرفت مضبوط کرسکے۔ اسی کا نتیجہ نکلا کے چوروں کو دھر لئے جانے میں160پولس افسران کامیاب ہوئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا