English   /   Kannada   /   Nawayathi

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق، جانیے عالمی عدالت میں اسرائیل نے کیا کیا؟

share with us

 

تل ابیب: 14/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوسرے روز اسرائیل نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حماس ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عتاب کا شکار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر سماعت میں اسرائیل اپنی ڈھٹائی پر قائم رہا۔

اسرائیل نے عالمی عدالت میں غزہ میں ہونے والی معصوم خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو ٹھہراتے ہوئے جنگ جاری رہنے کا عندیہ دیا۔

بعد ازاں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی ادارہ انصاف میں جنوبی افریقا کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شیطانی چکر یا عالمی طاقت ہمیں جنگ میں فتح تک غزہ میں کارروائی سے نہیں روک سکتی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی اور اپنے مقاصد کے حصول تک غزہ میں کارروائی جاری رہے گی۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق سماعت کا سامنا کرنے کے باوجود وزیراعظم نیتن یاہو کی ڈھٹائی سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ قابض ریاست اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلےسے غزہ پر حملوں سے باز نہیں آئے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا