English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی عدالت انصاف میں ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف مزید ثبوت پیش کردیئے

share with us

13/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)ترکیہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے ثبوت عالمی عدالت انصاف کے روبرو پیش کر دیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی طرف سے دائر مقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔

ترک صدر نے استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عالمی عدالت میں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکیہ کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات سے جنوبی افریقا کے کیس کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں رواں ہفتے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت منعقد کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا