English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 10 بچے اپنی ٹانگوں سے ہو رہے ہیں محروم : رپورٹ

share with us

08/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)بچوں کےحقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر 10 بچے اپنی ٹانگوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

برطانیہ میں قائم تنظیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں ایک ہزار بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں بچوں کے زیادہ تر جراحی آپریشن بے ہوشی کے بغیر کیے گئے، جو کہ غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام عملے اور طبی آلات کی کمی کی وجہ سے تباہ کن حالات سے دوچار ہے۔.

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا کہ قابض فوج کی جاری جارحیت کی وجہ سے 30 ہسپتال مکمل طور پر بند ہیں۔

بیان میں فلسطین میں تنظیم کے امور کے رابطہ کار جیسن لی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’اس جارحیت میں بچوں کی تکالیف ناقابل تصور ہے۔‘‘

اس سے قبل یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بچوں کے خلاف جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

غزہ کی پٹی پر آج مسلسل 94 ویں دن قابض غزہ طرف سےنہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔

مسلسل جارحیت اور پرتشدد اندھا دھند بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کے لوگ ایک بے مثال انسانی تباہی کا شکار ہیں، جس میں 1.8 ملین سے زائد افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو کر ناکافی کیمپوں اور پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت سے شہداء کی تعداد 22 ہزار 853 سے زائد ہو گئی جبکہ 70 فیصد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے علاوہ 58 ہزار 416 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا