English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا کیا آغاز! جانیے وجہ

share with us

04/جنوری/2024(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کی جوئئیر ڈاکٹرز نے طویل ترین 6 روزہ ہڑتال کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سالِ نو پر برطانیہ میں جونئیر ڈاکٹرز نے پھر ہڑتال کر دی، بدھ تین جنوری کے روز ہزاروں ڈاکٹروں نے اپنی چھ روزہ ہڑتال کا آغاز کر دیا، یہ سرکاری فنڈز سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی تاریخ کی آج تک کی طویل ترین ہڑتال بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈاکٹرز نے نو جنوری تک کام کرنا بند کر دیا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامان ہے۔

جوئئیر ڈاکٹرز اسپتالوں اور کلینک میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، پورے انگلینڈ میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے نتیجے میں لاکھوں مریضوں کی تشخیص اور آپریشنز ملتوی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے ہیلتھ سیکٹر کو گزشتہ پورے سال ہڑتالوں کا سامنا رہا ہے کیوں کہ طبی عملہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا