English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکھنڈ حکومت کا مدارس جدیدکاری کے نام پر برقعہ ختم کرنے کی تیاری !

share with us

دہرادون: اتراکھنڈ مدارس میں تبدیلیوں کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہے۔ گزشتہ ایک سال میں حکومت نے یکساں سول کوڈ پر آگے بڑھ کر اپنی بات رکھی ہے۔ اب اتراکھنڈ میں مدارس کو جدید بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اتراکھنڈ ملک بھر میں سرخیوں میں ہے۔

غور طلب ہو کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ، اتراکھنڈ کے مدارس میں دی جانے والی تعلیم میں بنیادی تبدیلی لا کر پورے ملک میں ایک مثال قائم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ اب مدارس کو عبدالکلام مدارس کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔ کمپیوٹر لیب کے ساتھ ساتھ تمام مدارس میں لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برقعہ کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔ مدارس میں آئی ٹی، سائنس اور انگریزی سمیت روزگار پر مبنی تعلیم بھی دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر اس سمت میں اتراکھنڈ کے مدارس سے طلبہ کو انجینئر، ڈاکٹر اور سائنسدان بنانے کا کام کیا جائے گا۔ ریاست کے 415 مدارس میں سے 117 مدارس وقف بورڈ کے تحت ہیں۔ چار مدارس کو جدید بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہاں اکیڈمک اور فنانس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ مدارس کے نصاب میں سو فیصد تبدیلی کی جائے گی اور جدید نصاب کو رائج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے ڈریس کوڈ کو بھی لاگو کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

واضح ہو کہ اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین مفتی شمعون قاسمی نے کہا کہ ریاست میں 415 مدارس اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے تحت چل رہے ہیں۔ ان سب میں جدید تعلیمی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام مدارس میں اردو عربی تعلیم کے ساتھ ساتھ سنسکرت، وید اور یوگا کی تعلیم بھی دی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا