English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ : 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ،حماس کی جوابی کارروائیاں بھی جاری

share with us

28/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے غزہ کے العمل ہسپتال پر بارود برسا کر مزید 20 افراد کو شہید کردیا، نصیرت کیمپ پر بمباری سے 7 جبکہ مغازی کیمپ پر حملوں میں 5 شہید ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 100 سے بھی تجاوز کرگئی۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث فلسطینی خان یونس سے انخلا کرنے لگے، عالمی ادارہ صحت نے اقوم متحدہ سے جنگ بندی کی قرار داد پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، رام اللہ میں قابض فوج نے 2 فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

 

 

 

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی اسرائیلی فوج کی خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید 22 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، زمینی کارروائی میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق غزہ کی پٹی کے ’زیادہ تر علاقوں‘ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے، جب کہ اسرائیل کی جانب سے سمندر، فضائی، زمینی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق منگل (26 دسمبر) اور بدھ (27 دسمبر) کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں 195 فلسطینی مارے گئے اور 325 زخمی ہوئے۔

اسی عرصے کے دوران غزہ میں 22 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی اور تقریباً 900 زخمی ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا