English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ، ہلاکتوں کی تعدا 21ہزار کے قریب

share with us

27/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے 100 سے حملے کرکے 241 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 241 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 382 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق غزہ شہر تلکرم کے مشرق میں واقع نور شمس پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 6 افراد مارے جاچکے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ نور شمس میں خوفناک ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے ایمبولینسوں اور طبی عملے کو اسرائیلی فورسز نے روک دیا ہے۔

صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بم برسائے، ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع ہیڈکوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا۔

7 اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ کی شدت کو کم نہیں کرے گی اور ’جنوبی غزہ میں آپریشن کو مزید تیز کیا کردیا جائے گا‘۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے سگریڈ کاگ کو غزہ کا امدادی رابطہ کار مقرر کیا ہے، لیکن غزہ میں مسلسل جاری جنگ کی وجہ سے انسانی امداد پہنچانا مشکل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ ’کئی مہینوں‘ تک جاری رہے گی۔

 

منگل کو غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 81 ویں روز مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک  شہداء کی تعداد 20915 ہوگئی ہے جب کہ 54918 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ "قابض افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس میں 241 شہید اور 382 زخمی ہوئے۔"

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنانا شمالی غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس اور ہسپتالوں کے خلاف جرائم دہرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

القدرہ نے بین الاقوامی اداروں سے ناصر میڈیکل کمپلیکس کی حفاظت اور وہاں موجود طبی عملے، زخمیوں، بیماروں اور ہزاروں بے گھر افراد کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ہزاروں زخمیوں اور بیماروں کی ضرورت کے پیش نظر الشفا میڈیکل کمپلیکس کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ضروری ادویات اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا