English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُستاد کے بنا تعلیم و تعلم بے معنیٰ ہے : اساتذہ کے احساسات

share with us

لہٰذا تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا ادب و لحاظ رکھا جائے اور زندگی کے کسی بھی گوشے میں ان سے انحراف نہ کیا جائے، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسین آرمار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ طالبِ علم کے زمانہ میں کئی ایسے ساتھی تھے جو تعلیمی لحاظ سے بہت فائق تھے لیکن اپنے استاد کی قدر نہ کرنے کی وجہ سے آج وہ ترقی نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر استاد طالب علم کی ترقی چاہتا ہے جس کو علم کی سچی طلب ہوگی اس کوثمرہ ضرور ملے گا ۔ انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے سابق پرنسپال جناب کے سی نذیر صاحب نے بھی استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ استاد کا مرتبہ بہت بڑا ہے،ان کے ادب میں ہی ہماری کامیابی کا دارومدار ہے ۔ ان کے علاوہ مولانا جعفر ندوی ، جناب منجوناتھ پربھو، پروفیسر ایم ایم ملک ، انجمن کالج اینڈ پی جی سینٹر کے پرنسپال پروفیسر اے ایم ملا اور ساحل احمد اور دیگر اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ کے لیے ایک تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں اساتذہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور حاضرین کو تفریح کا موقعہ فراہم کرایا ۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز محمد نظیف کی تلاوت سے ہوا ۔ قریب بارہ بجے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا