English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاگل پریمیوں نے گھر سے بھاگ کر خودکشی کرلی(مزید مضافاتی خبریں )

share with us

ہ دونوں 3ستمبر کو پالیمار نامی گاؤں سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بعد سرپرستان نے لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایاتھا۔پولس کی جانب سے چھان بین کے دوران لڑکی کی لاش شمبھاوی ندی کے کنارے جبکہ پردیب کی لاش متو گاؤں کے سمندر میں پائی گئی ہے۔ لڑکی اڈپی میں کے ایک کالج میں زیرِ تعلیم تھی جبکہ پردیپ پتائی(مزدوری) کا کام کیا کرتا تھا۔ گھر چھوڑنے سے پہلے پردیب نے اپنے ماں کے نام ایک خط بھی لکھا تھا جس میں اپنی محبت کا تذکرہ کیا تھا۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلئے جانے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہے ۔ 


قانون کے ہاتھ لمبے ؟؟...سولہ سال بعد قتل کا ملزم پولس کے ہاتھ لگا

منگلور 06؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) بیوی کا قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم شوہر سولہ سال بعد تمل ناڈو کے تری پور ضلع میں پولس کے ہاتھ لگا ہے۔ اس با ت کی اطلاع منگلو ر کے ایس پی شنرپا نے میڈیا کو دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ نامی شخص (ملزم ) بنٹوال تعلقہ کے پوڈو گاؤں میں رہائش کے دوران کرایہ کے ایک مکان میں اپنی بیوی کا قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، اور یہ واردات سولہ سال قبل انجام دی گئی تھی ۔ جس کے بعد وہ تمل ناڈو فرار ہوگیا۔ پولیس سے چھپ چھپا کر آخر ملزم راجہ نے سولہ سال کاٹ لئے اس دوران اس نے تمل ناڈو میں شادی بھی رچائی جس سے اس کی اولاد بھی ہیں ۔ جنوبی کنیرا کی آئی بی پولیس نے 2012میں تمل ناڈو کا دورہ کیا اور پوری معلومات حاصل کرنے کے بعد ابھی اس کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔ ملزم راجا کو 5ستمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔


 

کلینر اپنی ہی لاری کے پہیوں میں آگیا، کلنیر ہلاک 

منگلور06؍ستمبر (فکروخبرنیوز)منگلور کے مضافاتی علاقے پنجی موگرومیں لاری کلینر کے ریورس لاری کے پہیوں میں پھنس کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔اطلاع کے مطابق یہ واردات کل پیش آئی ہے ۔حادثہ میں مہلوک کی شناخت دلشاد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو سولہ پہیوں والے ٹرک میں کلینر تھا ۔ اطلاعات کے مطابق لاری پیچھے لیتے وقت کلینر ڈرائیور کو جگہ کی تفصیلات بتا رہا تھا کہ اچانک لاری ایک درخت سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے ہائی ٹینشن بجلی کے تار زمین پر گر گئی ۔بجلی کی جھٹکوں کی وجہ سے دلشاد زمین پر گرگیا اور لاری اس پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے اس نے موقع واردات پر ہی دم توڑدیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا