English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرینواس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(منگلور) کے زیرِ اہتمام فیسٹ کا انعقاد(مزید مضافاتی خبریں )

share with us

جس میں بھٹکل سے انجمن ڈگری اینڈ پی جی سنٹر کے طلباء نے بھی حصہ لیا ۔ انجمن کے طلباء بیسٹ منیجر، اسٹریٹیجسٹ اور فائنانس کے فائنل مقابلہ میں پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ بیسٹ منیجر میں نائف علی باپو، اسٹریٹیجسٹ میں محمد شارف اور فائنانس میں اسامہ حاجی فقیہ اور محمد رفیق سعیدی نے حصہ لیا تھا ۔ اس فیسٹ میں بطور مہانِ خصوصی منگلور کے ڈپٹی کمشنر گوکل داس نائک نے شرکت کی ۔ فیسٹ کی صدارت اے شرینواس راؤ نے کی جبکہ اسٹیج پر آئی ایم ایس کے پرنسپال ڈاکٹر پی ایس آئیتھل بھی موجود تھے ۔ طلباء کے کنوینر کے طور پر جناب اکھلیش نے اپنی خدمات انجام دی ۔ 


اُلال: ذاتی دشمنی کو لے کر راہگیر پر بائیک سوار کا حملہ 

الال 04؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) شہر میں کل رات قریب ساڑھے گیارہ بجے بائک پر سوار دو نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ایک نوجوان کو چھرا گھونپنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اس واردات نے جہاں مقامی عوام میں خوف و ہراس پیداکیا وہیں پولس سیکیوریٹی کو لے کر بھی کئی سارے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔اطلاع ملی ہے کہ ابھیشک پجاری(26) بدھ کی رات قریب ساڑھے گیارہ بجے اپنے دوست شوا راج (26) کے ساتھ اپنے جم خانے سے گھر لوٹ رہا تھاکہ بستی باپو نامی مقام کے قریب بائک پر سوار دو نامعلوم شرپسندوں نے پجاری پر جان لیو حملہ کرتے ہوئے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا اور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔ شرپسندوں کے نشانے پر صرف ابھیشک ہی تھا جس کو دیکھ کر شبہ کیا جارہا ہے کہ حملہ کی وجہ کوئی ذاتی دشمنی ہے۔ زخمی ابھیشک کونازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔احتجاجی عوام کے غصے کو دیکھ کرپولیس کمشنر آر ہتیندر نے یقین دلا یا ہے کہ علاقے میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے گا ۔ واضح ہے کہ ایک ماہ قبل بھی ہیمنت نامی نوجوان پر چند شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ کا م سے فارغ ہونے کے بعد اپنے گھر لوٹ رہا تھا ۔ 

کار اور آٹورکشہ کے مابین تصادم 

ایک ہلاک پانچ زخمی 

کاسرگوڈ 04؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) شہر کے چیروواتھور مارکیٹ نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر پیش آئے کار اور رکشہ کے آپسی تصادم میں ایک عورت کے ہلاک اور دیگر چار افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ ہلاک ہونے والی عورت کی شناخت ای وی پروین کی اہلیہ وجیتا (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ا س کا شوہر پروین (30) سخت ز خمی حالت میں منگلور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔دیگر زخمیوں کی شناخت وجیش (23) اس کی بھابھی سندھیا (24) اور بھتیجی(3) اور آٹو ڈارئیور منوج(30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو چیروواتھور کے نجی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ پرسانی کاڈؤ نامی علاقے کی طرف جارہے ہے کہ بے قابو کار رکشہ سے ٹکراگئی ۔۔ ہوسدرگا پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا