English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک، یہ پیغام ہوا جاری!

share with us

14/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، جبکہ ہیکرز نے پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی آپ کو صرف دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز نے کہا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا، جبکہ ہیکرز گروپ کی جانب سے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

برنی سینڈرز نے امریکی صدر کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے دس بلین ڈالر کی امداد واپس لے لیں، فلسطینیوں کے قتلِ عام میں امریکا شریک ہے، خط کے متن میں برنی سینڈرز نے لکھا کہ غزہ پر اسرائیل امریکی جنگی سامان سے حملے کر رہا ہے۔

منگل کو بائیڈن کو بھیجے گئے خط میں برنی سینڈرز نے اس بڑی امریکی فوجی امداد (جس میں ہزاروں گولہ بارود اور بم شامل ہیں) کا ذکر کر کے تنقید کی ہے جو اسرائیل نے 7 اکتوبر سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے وصول کی ہے، اور کہا کہ اس طرح واشنگٹن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو گیا ہے۔

انھوں نے خط میں لکھا کہ نیتن یاہو حکومت کا موجودہ فوجی انداز غیر اخلاقی ہے، یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور امریکا کو ان اقدامات میں ہماری شراکت داری ختم کرنی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا