English   /   Kannada   /   Nawayathi

عریاں تصاویر کے نام پربلیک میل کرنے والا معطل پولیس کانسٹیبل

share with us

اب حال ہی میں یکم ستمبر کو اسی معطل شدہ کانسٹیبل کے خلاف اڈپی پولیس تھانے میں بلیک میلنگ اور ہراسانی کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ کیس درج کرنے والے منیر احمد نے سدھیر پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کی بیٹی کی عریاں تصاویردکھا کر میڈیا میں شائع کرنے کا ڈر بتا کر بلیک میل کرکے پیسوں کا مطالبہ کررہا تھا ۔ ایس پی راجندر پرسادنے یہ بھی کہا کہ اس معاملہ میں منیر احمد کا شامل نامی پڑوسی بھی اس سازش میں ملوث ہے ۔واقعہ کے مطابق سدھیرنے منیر احمد کو فون کرکے اُڈپی پولیس تھانہ میں ملاقات کرنے کے لئے کہا ۔ منیر اپنے پڑوسی شامل کے ساتھ پولس تھانے کے قریب ملزم سدھیر سے ملا، اس وقت ملزم نے منیر سے کہا کہ بنگلور اور دہلی پولیس کے پاس اس کی بیٹی کی ننگی تصاویر ہیں اور ان کو یہ بھی پتہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں جسم فروشی کا دھندا چلایاکرتا ہے ۔اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے منیر سے تیس لاکھ روپیو ں کا مطالبہ کیااور کہا کہ اگر یہ رقم نہیں دی گئی تو وہ قابلِ اعتراض تصاویر شائع کردے گا ۔ اس بیچ منیر نے اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے منع کیا تو ملزم سدھیر سینئر افسر کو فون کرنے کے بہانے دھمکی دینا شروع کردیا ۔ بالآخر پچیس لاکھ روپئے ادا کرنے پر منیر راضی ہوگیا۔ منیر نے دو قسطوں میں روپئے ادا کردئے ۔ بالآخر منیر کو پتہ چل گیا کہ اس سازش میں اس کا شامل نامی پڑوسی بھی ملوث ہے اور اسی نے یہ سازش رچی ہے تو اس نے پلٹ وار کرتے ہوئے شامل کو دھمکی دے ڈالی کہ وہ یہ سارا معاملہ پولس کے سامنے لاکر میڈیا میں بتادے گا۔شامل اس سے گھبرا کر پچیس لاکھ کی خطیر رقم واپس منیر کو لوٹادی مگر منیر نے ذہنی ہراسانی سے تنگ آکر یکم ستمبر کو پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا ۔ اب پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا