English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے ! ترجمان القدس

share with us

غزہ: 13/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)حماس کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

ترجمان القدس ابو حمزہ نے کہا ’’ہم کسی حالت میں رحم کے لیے دشمن کے آگے سفید پرچم نہیں لہرائیں گے، چاہے جنگ کتنی ہی طویل ہو جائے، ہم اپنی زمین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، ظلم کو برداشت کریں گے لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘

 

انھوں نے کہا کہ عام شہریوں پر بمباری بزدل دشمن کا حواس باختہ ہونے کی نشانی ہے، ہم صہیونی امریکی قبضے کے خلاف ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، یمن، عراق اور لبنان کی مزاحمتی تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں۔

ترجمان القدس نے واضح کیا کہ آج کی یہ جنگ حماس کی مزاحمت کو ختم کرنے یا قیدیوں کی بازیابی کے لیے نہیں ہے، بلکہ اسرائیل فلسطینی عوام اور اس کی مزاحمت ختم کرنا چاہتا ہے، اس لیے اس جنگ میں ہمارے پاس جیتنے کے عزم کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا