English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں مظالم ڈھانے والے اسرائیلی ٹینکوں کوتباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری!

share with us

12/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے غزہ میں مظالم ڈھانے والے اسرائیلی ٹینکوں کوتباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹ کا نشانہ بنایا ہے، حملے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جنہیں طبی سہولیات بھی میسر نہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے درجنوں افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے۔

ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق انہوں نے تل ابیب پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا