English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں مستقل رہنے کا ارادہ نہیں,جنگ کا مقصد یہ ہے : اسرائیلی وزیرِ دفاع

share with us

12/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے مقاصد حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہیں، غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی وضاحتیں سامنے آنے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حماس سے خطرہ ہے اس لیے اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

حماس ہتھیار ڈال دے تو یہ جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے، امریکا اس جنگ میں شہریوں کے تحفط کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کر سکتا ہے، غزہ میں انسانی بحران سے متعلق آگاہ ہیں اور امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

سی این این کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا