English   /   Kannada   /   Nawayathi

علومِ دینیہ کے سامنے کوئی بھی علم کوئی معنیٰ نہیں رکھتا: مولانا جلال الدین عمری

share with us

د ینی علوم کی نشرواشاعت کرنے والوں اور مدارس سے فارغ ہونے والے طلباء کو چاہئے کہ وہ اس فانی دنیا کی طرف للچائی نگاہ سے نہ دیکھیں۔ اللہ کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ ہماری ہزار نافرمانیوں کے باوجود وہ رزق کا انتظام کرتا آیا ہے اور کررہا ہے ۔ مولانا نے وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عربی زبان میں مہارت پیدا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ دور تحریر کا ہے او راس کی طرف طلباء کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز محمد شفیق کیرلا کی تلاوت سے ہوا ۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے مولانا کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ قریب ساڑھے چار بجے موصوف امیر جماعت اسلامی ہند کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 


بارہ سالہ لڑکی اور اس کا باپ عمارت کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی 

بیلتنگڈی 02؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) علاقے کے ایک اونچی عمارت سے ایک بارہ سالہ لڑکی کے گرنے سے شدید زخمی ہونے اور اس کو بچانے کے چکر میں اس کے والد کو بھی سخت چوٹیں پہنچنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بس اڈے کے قریب واقع عمارت میں پیش آیا ہے۔لڑکی کی شناخت سوانتی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس کو بچانے کی کوشش کرنے والے اس کی والد کی شناخت ہیما چندراکی حیثیت سے کی گئی ہے ، دونوں عمارت کی دوسری منزل سے گرے تھے ۔ مقامی افراد نے ان کو فوری اسپتال پہنچایاجو اب نازک حالت میں منگلور کے ایک نجی اسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔بتایا جارہاہے کہ ہیما چندرا مالواتگرے گاؤں کا مقیم ہے اور وہ بیتنگڈی میں واقع ایک کلنک میں علاج و معالجہ کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ آیا ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا