English   /   Kannada   /   Nawayathi

دورحاضر کے فتن کا تریاق صرف ایمان ہے : مولانا جلال الدین عمری

share with us

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری نے کیا ۔ وہ آج صبح گیارہ بجے رابطہ ہال ، بھٹکل میں ’’موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کے لیے لائحہ عمل‘‘ کے عنوان پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا موصوف نے حالات سے خوف کھائے بنا اتحاد واتفاق کا دامن تھامے رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ قرآن میں مسلمان کو آپس میں بھائی سے اشارہ دے کر اتحاد کی جانب اشارہ کیا گیا ہے ۔ مولانا نے سیاسی بیداری لانے کے جانب بھی توجہ مبذول کرائی ۔ اور ملکی سیاست کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کا استعمال کرتے آرہے ہیں ۔مولانانے سیاسی استحکام کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتنے مضبوط ہوجائیں کہ ہار اور جیت کا داراومدار مسلمانو ں پر ہو ۔ مولانانے میڈیا پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالات کے بنانے او ربگاڑنے میں میڈیا کا بڑا رول ہے ۔دشمن سے برسرِ پیکار ہونے کے لئے سے ہر قسم کے ہتھیار سے لیس ہونا ضروری ہے اور سب سے بڑھ کر دین پر باقی رہنے کی فکر اور کوششیں جاری رہیں ۔واضح رہے کہ مہمانوں کا تعارف بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی مولانا محمد الیاس ندوی نے پیش کیا ۔ افتتاحی کلمات امیر جماعت اسلامی کرناٹک جناب اطہر اللہ شریف نے بیان کیے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا ضیاء الرحمن ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ حاضرین کو سوالات کا موقع دیا گیا تھا جس کا امیر جماعت اسلامی ہند نے جامع طریقے پر جوابات دئیے۔اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی بھی موجود تھے۔ ظہر اذان کے قریب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا