English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں حماس کی جگہ حکومت سنبھالنے کے لیے فلسطین اتھارٹی کو راضی کرنے کی کوشش : برطانیہ 

share with us

غزہ: 08/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی جگہ حکومت سنبھالنے کے لیے فلسطین اتھاٹی کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ میں امن بحالی میں مدد ملے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس فلسطین کے دورے کے دوران مغربی کنارے پہنچے اور امدادی کاموں میں مصروف برطانوی فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی حکومت سنبھالنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو فلسطین تنازع کا مستقل حل نکل آئے گا۔

برطانوی وزیر دفاع نے جنگ زدہ غزہ میں امدادی سامان کی ناکافی ترسیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارکنوں کو کھل کر کام کرنے اور امدادی سامان کی تقسیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

خیال ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ غزہ میں حماس کی جگہ فلسطین اتھارٹی کے حکومت سنبھالنے کی بات کی گئی ہو۔ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل بھی یہی عندیہ دے چکے ہیں تاہم فلسطین اتھارٹی کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب حماس نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں حکومت اس کی ہوگی جسے وہاں کے عوام اپنا حکمراں بنانا چاہیں گے۔ کسی بھی غیر جمہوری عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا