English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

share with us

میونخ:03/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی ریاست باویریا شدید ترین برفباری کی زد پر ہے، جس کی وجہ سے میونخ سے نکلنے والی تمام پروازیں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، پیر تک سروس معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

حکام نے میونخ میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے کیوں کہ شہر برفانی حالات سے لڑ رہا ہے، کرسمس کے بازار بند ہو گئے ہیں، کچھ اسکی لفٹیں بھی چلنے سے قاصر ہیں اور فٹ بال میچ روک دیا گیا ہے۔

 

مقامی میڈیا نے برفیلی سڑکوں پر متعدد ٹرانسپورٹ حادثات اور ٹریفک جام کی اطلاع دی ہے، جرمن ویدر سروس نے پیش گوئی کی تھی کہ ہفتے کی شام تک 30-40 سینٹی میٹر برف گرے گی۔

سوشل میڈیا پر میونخ ایئرپورٹ کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جہاں کھڑے طیارے برف میں ڈھک چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا