English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ کے بعد غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلاء کا اعلان کرنا چاہیے : سابق اسرائیلی وزیر اعظم

share with us

03/دسمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے سے بچنے کے لیے اسرائیل پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے ساتھ خاص طور پر غزہ میں سولین کی اموات کی تعداد 15,000 سے زیادہ ہونے کے بعد سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری "ان کے ملک کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی طرف سےغزہ کے جنگ ختم ہونے کے بعد کے امکانات کے بارے میں عالمی برادر کو مطمئن نہ کیا تو دنیا ہمیں جنگ روکنے پرمجبور کرےگی۔

انہوں نے کل ہفتے کے روز اسرائیلی چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم اگلے مرحلے کے لیے ایک وژن تیار نہیں کرتے ہیں تو ہمیں حماس کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن مکمل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"

اولمرٹ نے طویل عرصے سے موجودہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ "اگر اسرائیل وقت اور عالمی برادری کا صبر حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی سے انخلاء کا اعلان کرنا چاہیے اور دنیا کے سامنے اسے واضح طور پر پیش کرنا چاہیے۔ حماس کے خاتمے کے بعد غزہ کے لیے وژن کے بارے میں دنیا کو کھل کر بتانا چاہیے۔ میں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا