English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتباعِ سنت کے موضوع پر بھٹکل میں ایک روزہ کانفرنس

share with us

امیر مرکزی اہلِ حدیث ہند  فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی سمیت دیگر ممتاز علماکے خطابات 

بھٹکل02؍ دسمبر 2023 (فکروخبرنیوز) مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کی جانب سے بروز اتوار 26 نومبر کو اتباعِ سنت کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد آمنہ پیلس میں منعقد کیا گیا جس کی صدرات امیر مرکزی اہلِ حدیث ہند ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فضیلۃ الشیخ اصغرعلی امام مہدی سلفی مدنی نے کی۔

اس موقع پر مختلف علاقوں اور ضلعوں کے ذمہ داران نے مختلف عناوین کے تحت اپنی بات رکھی اور امت کو اتحاد کا پیغام دیا۔ مرکزی موضوع اتباعِ سنت کو سامنے رکھ کر امیر مرکزی اہلِ حدیث ہند ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فضیلۃ الشیخ اصغرعلی امام مہدی سلفی مدنی نے کہا کہ جتنے مقررین نے یہاں اپنی بات رکھی یقیناً انہوں نے اپنے اپنے موضوعات کا حق ادا کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم جو بھی علم حاصل کرتے ہیں اسے دل کے کانوں سے سنیں۔ اس علم پر عمل کرنے سے جنت کا راستہ آسان ہوجاتا ہے ورنہ یہی علم ہمارے خلاف حجت بننے کے لیے کافی ہے۔ اپنی صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ چند ملحدین کو چھوڑ کرہر زمانہ میں ہر شخص دین کے راستے پر چلنے کی کوشش کرتا آرہا ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ وہ کس دین کو اختیار کیے ہوئے ہے لیکن وہ دین پر چل رہا ہے اور یہ بات ہمیں معلوم ہونی چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول کے دین کو چھوڑ کر جس پر بھی چلے وہ خواہشات کی اتباع کررہا ہے۔ انہوں نے عمل پر زور دیتے ہوئے کہے کہا کہ میدانِ عمل میں مختلف تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن کرتے کتنے ہیں ہم سب کو معلوم ہے۔ عمل کیے بغیر ہم ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی برائیاں آج کے دور میں سامنے آرہی ہیں اس میں کونسی ایسی برائی ہے جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نہیں تھی۔ ان حالات میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا پختہ ارادہ کرلیا تھا کہ میں اس کی روک تھام کے لیے کوششیں کرتا رہوں اور دنیا نے دیکھا کہ کیسے اُس معاشرہ کی کایا پلٹ گئی۔ لہذا دوسروں کو نصیحت کرنے سے پہلے خود عمل کے غازی بن جائیں۔ خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین میں ہیں تو ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر ان کا اتباع لازم ہے جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔

 

اس پروگرام میں فضیلۃ الشیخ عبدالوہاب  جامعی( امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک و گوا )جناب اسلم خان  ناظم اہل جمعیت اہل حدیث کرناٹک و گوا فضیلۃ الشیخ عبدالعظیم عمری مدنی  ، فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل محمدی مدنی ،فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالحسیب عمری مدنی ، فضیلۃ الشیخ اعجاز ندوی ، فضیلۃ الشیخ عبدالقدیر عمری ، فضیلۃ الشیخ شاکر مٹا ندوی ، فضیلۃ الشیخ حبیب الرحمن سلفی  سمیت بھٹکل قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین مدنی  ، امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی ، مولانا انصار ندوی مدنی ، تنظیم جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نےشرکت کرتے ہوئے موضوع کی مناسبت سے خطابات کئے۔

 

اس یک روزہ کانفرنس میں اطراف واکناف سے بھی عوام نے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا