English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے کوپل میں معمر شخص کے ساتھ غیر انسانی سلوک ، داڑھی جلا ڈالی

share with us

کوپل 02؍ دسمبر2023 (IANS) ریاست کے کوپل میں مسلم مخالف واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب نامعلوم افراد نے ایک عمر رسیدہ مسلمان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی مجبور کیا۔ نوجوانوں کی درندگی یہی نہیں رکی بلکہ انہوں نے اس کی داڑھی بھی جلا ڈالی۔

بتایا جارہا ہے کہ لفٹ دینے کے بہانے اس نے اس بوڑھے شخص کے ساتھ یہ حرکت کی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت 65 سالہ حسین صاحب کے طور پر کی گئی ہے جو محبوب نگر کا ساکن ہے۔ واقعہ میں بوڑھے شخص کو چوٹیں بھی آئیں ہیں جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 25 نومبر کا ہے جب یہ شخص گنگاوتی سے دیر رات کو ہوسپیٹ آرہا تھا۔ سدیکیری ریلوے پل کے قریب جب یہ آٹو کے انتظار میں تھا کہ ملزمین بائک پر آئے اور لفٹ دینے کے بہانے اسے زبردستی اپنی گاڑی پر لے گیے۔ اس کے بعد اسے ریلوے پل کے نیچے لے گیے جہاں اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اس کی داڑھی جلادی اور اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی مجبور کیا۔ اس انسانیت سوز حرکتوں کے ساتھ ملزمین نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگیے ہیں۔

واقعہ کے بعد حسین صاحب بڑے صدمے ہے ، انہوں نے پل کے نیچے ہی رات گذاردی۔ جب صبح کو بعض چرواہوں نے اسے دیکھ لیا تو اسے گھر پہنچادیا۔ حسین صاحب نے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ ایس پی یشودا ونتاگوڑی نے جئے واقعہ کا دورہ اور یقین دلایا کہ جد ہی ملزمین کا سراخ لگایا جائے گا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا