English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے بھٹکل میں کیا کہا؟

share with us

بھٹکل30؍ نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے بھٹکل دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فلاح وبہبود کے لیے ریاستی حکومت سے پانچ ہزار کروڑ روپیے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی فنڈ کے طور پر امسال بجٹ میں دو ہزار ایک سو کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں جو ناکافی ہونے کی وجہ سے اب پانچ ہزار کروڑ روپیے کا مطالبہ کیاگیا ہے تاکہ اقلیتی سماج کے 75 فیصد افراد تک سرکاری امدادیں اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن میں سے تیس سے چالیس افراد کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ ان حالات میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا