English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کی تاریخ پر مجلس علماء تینگن گنڈی نے منعقد کیا پروگرام : مولانا عبد العلیم ندوی اور مولانا سالک ندوی کا خصوصی خطاب

share with us

بھٹکل 28 نومبر 2023(فکرو خبر نیوز) تاریخ فلسطین اور موجودہ حالات کے عنوان پر آج مجلس علماء تینگن گنڈی کی جانب سے جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کالونی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 
امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل و استاد جامع مسجد بھٹکل مولانا عبد العلیم صاحب ندوی نے اپنے کلیدی خطاب میں فلسطین کی تاریخ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مولانا نے کہا کہ جسم کے کسی حصہ میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم اس سے متاثر ہوتا ہے، اسی طرح مسلمان بھی ایک جسم کے مانند ہے اگر دنیا کے کسی بھی علاقے میں ان پر ظلم ہوتا ہے تو مسلمانوں کو تکلیف ہونی چاہیے۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے جو ظلم کو سہتے ہوئے اللہ کے احکامات پر جم جائیں۔ اسرائیل کا مقصد یہ ہے کہ ساری دنیا ہمارے قبضہ میں آچکی ہے اب صرف غزہ کا چھوٹا سا علاقہ کا باقی ہے وہاں کے بسنے والوں پر ظلم کرکے وہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اسرائیل کی سوچ ، سوچ ہی رہی اور آج ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کا وعدہ مسلمانوں کے ساتھ ہے اور آج وہاں کے حالات اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ ظالم ظلم کرے اور اس کا ہاتھ نہ پکڑا جائے تو پھر اس کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں اور جب اس کا ہاتھ پکڑلیا جاتا ہے تو پھر وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور چوکنا ہو جاتا ہے۔

مولانا موصوف نے موجودہ حالات پر بھی روشنی ڈالی اور وہاں کے رونما ہونے والے حالات کے فوائد بھی گنائے۔

استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور صحافی مولانا سالک ندوی نے پروجیکٹر کے ذریعے تاریخ فلسطین پر مفصل روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح اسرائیل نے اس پر اپنی حکمرانی قائم کی  اور اس کے لیے انہوں نے کتنے بڑے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے ، انہوں نے تصاویر کے ذریعہ بتایا کہ اسرائیل نے اپنی ریاست کے قیام کے لیے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

صدرِ جلسہ اور مجلس علماء تینگن گنڈی کے صدر مولانا محمد سعود ندوی نے مہمانانِ خصوصی، دیگر مہمانان اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

اسٹیج پر حافظ عبدالقادر ڈانگی (ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی) مولانا محمد اسحاق ندوی (امام وخطیب جامع مسجد تینگن گنڈی) جناب علی ابو (صدر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی) سکریٹری جناب عبداللہ دانش ، جناب محمد غوث بنگالی (صدر مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی) جنب جمال حسین کاوا (صدر انتظامیہ جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آًباد کالونی اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا