English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایئر انڈیا کی ممبئی-نیویارک فلائٹ میں آئی تکنیکی خرابی، بیچ راستے سے ہی لوٹنا پڑا

share with us

21؍ نومبر 2023 : ایئر انڈیا کی ممبئی-نیویارک پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگل کی صبح ایرانی ہوائی ایریا سے واپس لوٹنا پڑا۔ نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے کے لیے جانے ولای پرواز اے آئی-119 نے تقریباً 2.20 بجے پرواز بھری اور کچھ گھنٹوں کے بعد واپس لوٹ آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے اور مسافروں و پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتیاطی جانچ کے لیے طیارہ کو ممبئی واپس بلانے کا فیصلہ لیا گیا۔

طیارہ آج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ (سی ایس ایم آئی اے) پر بحفاظت اترا اور تکنیکی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا، جبکہ ایئر انڈیا افسران نے سبھی مسافروں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا