English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی صدرحماس کے سربراہ سے ملاقات 

share with us

21/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی صدر میرجانا سپولجارک کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرجانا سپولجارک نے اسرائیل اور غزہ میں جاری لڑائی سے پیدا ہونے والے انسانی مسائل پر گفتگو کی۔

بیان کے مطابق ریڈ کراس کی صدر میرجانا سپولجارک نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے اور ریاست قطر کے حکام سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی سی آر سی نے زور دیا ہے کہ میرجانا سپولجارک کا دورہ ان کاوشوں کا حصہ ہے جن کے تحت بین الاقوامی انسانی قوانین کی بہتر پاسداری کے لیے تمام فریقین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جا رہی ہے۔

میرجانا سپولجارک اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب دوسری جانب حماس کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

آئی سی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میرجانا سپولجارک نے حالیہ ہفتوں میں یرغمالیوں کے اہل خانہ کے علاوہ اسرائیلی اور فلسطینی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی سی آر سی نے زور دیا کہ متاثرین کو فوری تحفظ فراہم کرنے اور غزہ پٹی میں پیدا ہونے والی تباہ کن انسانی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے مسلسل اپیل کر رہے ہیں۔

’غزہ میں آئی سی آر سی کا عملہ زندگیوں کو بچانے کی غرض سے مدد فراہم کر رہا ہے اور آئی سی آر سی کی سرجیکل ٹیم (جنگ کے متاثرین) کے آپریشنز بھی کر رہی ہے۔

آئی سی آر سی نے اپنے فرائض سرانجام دینے اور انہیں مزید بڑھانے کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق آئی سی آر سی نے یرغمالیوں سے ملاقات پر بھی زور دیا ہے تاکہ انہیں ادویات فراہم کی جا سکیں اور ساتھ ہی یرغمالیوں کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ کروانے کا بھی کہا ہے۔

’معاہدہ ضرور ہونا چاہیے جس کے تحت آئی سی آر سی باحفاظت اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔ آئی سی آر سی زبردستی وہاں نہیں پہنچ سکتا جہاں یرغمالیوں کو رکھا ہوا ہے اور نہ ہی ان کی لوکیشن کا ہمیں علم ہے۔‘

اس سے قبل آئی سی آر سی چار یرغمالیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر چکا ہے۔

آئی سی آر سی نے واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کا حصہ نہیں بنتا لیکن ایک غیرجانبدار ثالث کے طور پر قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا