English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی خبروں کی حقیقت

share with us

واشنگٹن: 19/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

عالمی خبر رساں رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس اب تک عارضی جنگ بندی کیلیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکا دونوں فریقین میں معاہدہ کروانے کیلیے کوششیں کر رہا ہے۔ ایک امریکی حکام نے تصدیق کی کہ ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 50 یرغمالیوں کے بدلے میں 5 دن کی جنگ بندی ہے۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تاہم اس کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر سرپرائز حملہ کیا جس کے نتیجے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے اور حماس نے اس کے 240 شہریوں کو یرغمال بنا لیا جن میں سے کچھ اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

غزہ پٹی پر اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے جن میں 5 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خلاف حملے کو جنوبی غزہ تک پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا