English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیت الحافظ بھٹکل کی جانب سے حفظِ قرآن کے استحکام کے لیے کوششیں جاری

share with us
bhatkal, jamiyatul huffaz bhatkal, bhatkal jamiyatul huffaz, bhatkal huffaz, huffaz bhatkal, jamia islamia bhatkal,

اس ہفتہ منعقدہ مسابقات اور ممتاز طلبہ کی تفصیلات پڑھیے یہاں

بھٹکل 18؍ نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) حفظ کے استحکام کے لیے جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے مقامی حفاظ کے درمیان مختلف زمروں کے تحت مسابقات جاری ہیں۔ دس زمروں میں سے چار زمروں کا مقابلہ اس ہفتہ شہر کے مختلف مساجد میں انعقاد کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ ان مسابقوں کی ترتیب میں مدارس ، اسکولوں اور شبینہ مکاتب میں حفظ کی تکمیل کرنے والوں کو الگ الگ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جمعیت کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ شریح ندوی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات مسجد معمور میں زمرہ نمبر7  الف کا مسابقہ ہوا جس میں یہ حفاظ نمایاں رہے۔

 اول : حافظ علی بن صابر باشاہ خطیب

دوم : حافظ عبداللہ بن عتیق الرحمن خطیب

سوم : حافظ عبدالرحمن بن عبدالجلیل سعدا

اسی روز مسجد معمور میں زمرہ نمبر2 الف میں یہ حفاظ نمایاں رہے۔

 اول :  حافظ عبدالنافع بن مختار حسین یس ایم

دوم : حافظ نبید احمد بن نوید احمد خلیفہ

سوم : حافظ خبیب بن انور حسین چنا

زمرہ نمبر 4 الف کا مسابقہ مسجد مریم علی میں بروز جمعہ منعقد کیا گیا جس میں یہ حفاظ نمایاں رہے۔

اول  :  حافظ شعور بن سہیل مومن

دوم  :  حافظ انس بن عبدالرحیم مصباح

سوم    حافظ فہمان بن فضل الرحمن دامدا

زمرہ نمبر 4 ب میں یہ حفاظ نمایاں رہے۔

اول  :  حافظ عبداللہ بن حبیب للہ ملا

دوم : حافظ عمر بن فیاض گوائی

سوم :  حافظ ثمامہ بن اعجاز محتشم

ان کے علاوہ جن زمروں کا مسابقہ باقی ہے وہ ان شاء اللہ جمعرات کے روز مسجدِ طوبی اور جمعہ کے روز خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہوگا جس کی تفصیلات کے لیے جمیعت الحفاظ کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

اس موقع پر جمعیت کے صدر مولانا نعمت اللہ ندوی ، جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ شریح ندوی اور کنویر مسابقات مولانا عرفان ندوی کے ساتھ ساتھ مولانا وصی اللہ ندوی اور مولانا مرفاد ندوی نے نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے حفاظ کو مبارکباد پیش کی اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کے علاووہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، حافظ مولانا عبدالعظیم رکن الدین ندوی ، حافظ مولانا شجاع الدین ندوی ، مولانا ارشاد جامعی وغیرہ بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ان مسابقات سے قبل ہر زمرہ کے کے لیے جانچ کی گئی تھی جس میں ممتاز دس طلبہ کو ہی مسابقہ میں شرکت کا موقع دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا