English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کو دی یہ دھمکی !؟

share with us

سان فرانسسكو:18/نومبر/2023 دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ’ دریا سے سمندر تک‘ یا ’ نوآبادیات کا خاتمہ‘  لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔

 

ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا۔

فلسطینی ’من النہر فی البحر‘ کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا