English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگی جنون میں مبتلا صہیونی فوجی ہر حد پار گئے،فجر اذان کے دوران فوجی نے مسجد کے اندر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!؟

share with us

 

رام اللہ: 18/نومبر/2023جنگی جنون میں مبتلا صہیونی فوجی ہر حد پار گئے، فجر کی اذان کے دوران فوجی نے مسجد کے اندر گرینیڈ پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل فوجیوں نے گزشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں فجر کی اذان کے دوران ایک مسجد میں گرینیڈ پھینک دیا، جس سے مسجد کے اندر زبردست دھماکا ہوا۔

یہ واقعہ وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں بدروس میں پیش آیا، ایک اسرائیلی فوجی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ وہ گاؤں کی مسجد کے اندر دستی بم پھینکتے ہوئے اس کی ویڈیو بنائے۔

دوسری طرف اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے دعوے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مسجد میں گرینیڈ پھینکنے والے فوجی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

ادھر ایک اور اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز نے اس واقعے کو فلسطینیوں کی تذلیل کی ایک اور مثال قرار دیا، اور لکھا کہ یہ واقعہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کی تذلیل کرنے اور کلپس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تازہ ترین مثال ہے، یہ رجحان 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے شدت اختیار کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں صورت حال بد سے بدتر ہو رہی ہے، مریضوں کو تنہا نہ چھوڑنے والے ڈاکٹر بھی شہید ہو رہے ہیں، الشفا اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ اسرائیلی بم باری میں اہلِ خانہ سمیت شہید ہو گئے، 36 سالہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ نے اسرائیلی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر زخمی فلسطینیوں کے علاج کو ترجیح دی تھی۔

الشفا اسپتال میں اسرائیلی فورسز کا دھاوا برقرار ہے، اسرائیلی فورسز نے مسلسل چوتھے روز بھی الشفا اسپتال پر قبضہ جمائے رکھا، اقوام متحدہ کے مطابق ایک ہفتے میں بجلی نہ ہونے سے الشفا اسپتال میں چار نومولود سمیت 40 مریض جاں بحق ہوئے، الشفا اسپتال کے منیجر کا کہنا ہے کہ وہ تباہ ہو رہے ہیں جنگ روکی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی برادری غزہ میں 43 ویں روز بھی اسرائیلی بمباری روکنے میں ناکام رہی ہے، محصور غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور زمینی حملوں میں اب تک کم از کم 12,000 فلسطینی جانیں کھو چکے ہیں، جن میں 5,000 بچے اور 3,300 خواتین شامل ہیں، جب کہ 30 ہزار زخمی ہوئے اور 3750 لا پتا ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا