English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک پارلیمنٹ میں مقدس کتاب کو جلانے پر پابندی سے متعلق بل پر بحث

share with us

 

14/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)قرآن پاک کو جلائے جانے کے مذموم واقعات پر مسلم ممالک میں شدید غم و غصے کے اظہار کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ آج مقدس کتاب کو جلانے پر پابندی سے متعلق بل پر بحث کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق شعلہ بیان مذہبی رہنما مقتدا الصدر کی کال کے بعد جولائی میں بغداد کے سخت سیکیورٹی والے گرین زون میں تقریباً 10 ہزار مظاہرین نے ڈنمارک کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی۔

ڈنمارک کی حکومت کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود سمری کے مطابق مجوزہ بل کا مقصد عوامی طور پر یا بڑے پیمانے پر پھیلانے کے ارادے سے کسی مذہبی کمیونٹی کی اہم مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنا قابل گرفت جرم بنانا ہے۔

اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو 2 برس تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 21 جولائی سے 24 اکتوبر کے درمیان ڈنمارک میں کتابوں کو جلانے یا جھنڈے جلانے کے 48 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

 

 

ابتدائی طور پر اگست کے آخر میں اعلان کردہ اس بل پر ہونے والی تنقید کے بعد اس میں ترمیم کی گئی تھی، اس کے پہلے مسودے پر تنقید کی گئی تھی کہ اس میں آزادی اظہار کو محدود کیا گیا اور اسے نافذ کرنا مشکل ہو گا۔

وزارت انصاف نے اکتوبر کے آخر میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ بل کو خاص طور پر مذہبی اہمیت کی حامل اہم کتابوں کی بے حرمتی کو نشانہ تک محدود کیا گیا ہے۔

یہ بل ابتدائی طور پر مذہبی اہمیت کی اہم اشیا کا احاطہ کرنے کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

تنقید

بل کے پہلے مسودے پر تنقید کرنے والوں میں سیاست دان، فنکار، میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے ماہرین شامل تھے، ناقدین نے بل کو توہین مذہب سے متعلق قانون کی واپسی قرار دیا جب کہ اس قانون کو 2017 میں ڈنمارک نے ختم کر دیا تھا۔

پولیس اور عدالتی حکام نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا، وزیر انصاف نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ہم اب اس بل کو تبدیلیوں کے ساتھ پیش کر رہے ہیں جس کے بعد پولیس اور عدالتوں سمیت سب کے لیے قانون کا نفاذ آسان ہو جائے گا، انہوں نے نوٹ کیا کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

نئے قانون کو قومی سلامتی سے متعلق ڈنمارک پینل کوڈ کے چیپٹر 12 میں شامل کیا جائے گا۔

2006 میں پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد مسلم دنیا میں ڈنمارک مخالف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا