English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیں ملک سے کیاملے گا اس سوچ سے بڑھ کر ہم ملک کو کیا دیں گے یہ سوچ ہونا چاہئے : اے سی

share with us

ان باتوں کا اظہار آج پولس گراؤنڈ میں منعقد تعلقہ انتظامیہ کے یومِ آزادی تقریب میں بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر کورماراؤنے کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کئی مجاہدینِ آزادی کا نام لینے کے بعد ان کے پیغام کو اور قربانی کو عملی طو رپر اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ اُتراکنڑا ضلع سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے مہاتماگاندھی کے ساتھ نمک ستیہ گرہ میں شرکت کی تھی، انہوں نے اس موقع پر بھیدبھاؤ سے دور ہوکر ایک ساتھ رہنے کی تلقین کرتے ہوئے مذہب و ملت کے نام پر تفرقہ ڈالنے سے پرہیز کرنے کی بات کہی ۔اس تقریب کی صدارت رکن اسمبلی مسٹرمنکال وائدیا نے کی جنہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے قوم وملت کے بھیدبھاؤ کو بھول کر ایک ساتھ جنگِ آزادی میں حصہ لیا اسی طرح ہم بھی ایک ساتھ امن کے ساتھ ملک کے بہترین شہری بن کر زندگی گزاریں ،ان کے علاوہ اس تقریب میں ۔منجما رویندرا، صدر بلدیہ، ایم متوراجوکے ایس پی ایس،تحصیلدار نفیسہ بیگم،نے شرکت کی۔ ۔ ملحو ظ رہے کہ بھٹکل میں آج 68ویں جشن یومِ آزادی ہندکو نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔بھٹکل تعلقہ کے تمام سرکاری دفاترو خانگی ادارہ جات میں قومی پرچم کشائی اور مُختلف رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے گئے۔مدارس کے طلباء اپنے اپنے علاقوں میں پربھات پھیری کے ذریعے جشنِ یومِ آزادی ہند کا پیغام دیا۔علاوہ ازیں انجمن کے تمام شعبہ جاتی ادارے جیسے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول، انجمن بوائز ہائی اسکول، انجمن پی یوکالج، انجمن ڈگری کالج، انجمن انجینئرنگ کالج کے علاوہ بلدیہ، پولس اسٹیشن ، مجلس اصلاح و تنظیم وغیرہم میں پرچم کشائی کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقاریب سجائی گئیں۔ بھٹکل میں مرکزی تقریب جشنِ یومِ جمہوریہ ہندپولس گراؤنڈمیں اسسٹنٹ کمشنر نے شر کت کرتے ہوئے قومی پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پولیس جوانوں کے ذریعے گارڈآف آنر و سلامی لی۔اس موقع پر کئی افراد کومختلف شعبہ جات میں بہترین خدمت کرنے پر ایوارڈ اور تمغے سے بھی نوازا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا