English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک عوام کی بائیکاٹ اسرائیل مہم کا اثر ! ترک پارلیمنٹ نے بڑا فیصلہ لے لیا

share with us

:07نومبر2023(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی مبینہ حمایت پر کوکا کولا اور نیسلے (NESTLE) کی مصنوعات کو اپنے ریستورانوں سے ہٹا دیا۔

پارلیمنٹ کے ایک بیان میں لکھا گیا کہ ’’یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پارلیمنٹ کے کیمپس کے ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور ٹی ہاؤسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔‘‘

پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطلمس نے یہ فیصلہ کیا لیکن بیان میں کمپنیوں کی شناخت نہیں کی گئی۔ ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کوکا کولا مشروبات اور نیسلے کی انسٹنٹ کافی ہی واحد برانڈز کو ہٹا دیا گیا، یہ فیصلہ عوامی مطالبے کی وجہ سے کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کارکنوں نے لوگوں سے اسرائیلی سامان اور مغربی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو غزہ پر اس کے حملے کی حمایت کرتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا