English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے کے بعد نقاب پوش خاتون پر فائرنگ

share with us

 

 

پیرس: یکم نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)ایک نقاب پوش خاتون نے فرانس کے دارالحکومت کے میٹرو اسٹیشن پراللہ اکبر کا نعرہ لگانے کے بعد مسافروں سے بلند آواز میں کہا کہ تم میں سے کوئی یہاں محفوظ نہیں ہے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر فائرنگ کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زور زور سے اللہ اکبر کے نعرے لگانے کے دوران نقاب پوش خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی جس پر خوف زدہ مسافروں نے پولیس کو مدد کے لئے کال کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک گھنٹے تک گرفتاری دینے کے لئے مذاکرات کئے، مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، مسافروں کی حفاظت اور اپنے دفاع میں مجبوراً ہمیں فائر کھولنا پڑا، واقعے میں خاتون کو 8 گولیاں لگیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ 38 سالہ خاتون کو 2021 میں بھی حساس اداروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم تفتیش کے دوران خاتون کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے کا معلوم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے ایک اسکول میں چاقو بردار طالب علم نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے استاد پر حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔

 

7اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی معیشت کی صورتحال بری!

امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کئے ختم!

امریکا: کانگریس کمیٹی شرکا نے سرخ رنگ سے ہاتھوں کو رنگ کر فلسطینیوں سے جتائی اظہار یکجہتی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا