English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر کی ثالثی میں اہم موڑ

share with us

دوحہ : 28/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطرکی ثالثی کام دکھانے لگی اور اسرائیل مغوی شہریوں کے بدلے قیدی فلسطینیوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل حماس مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی کام دکھانے لگی۔

اسرائیل مغوی شہریوں کے بدلے قیدی فلسطینیوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوگیا، امریکا نے بھی اسرائیل کو زمینی حملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا اور اسرائیلی عوام کےردعمل نے بھی حکومت پردباؤ ڈال رکھاہے، جو اپنے شہریوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے قطرفریقین سے شرائط پر سختی سے عمل درآمد چاہتا ہے، جس کی گارنٹی دینے کیلئے حماس اور اسرائیلی حکام ایک بارپھر قطرپہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے اس کے شہریوں کی واپسی کیلیے شرط رکھی تھی، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار نے کہا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو جنگ بندی ہونے پر ہی رہا کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا