English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا وفد روس پہنچنے پر اسرائیل نےء روس سے کیا یہ بڑا مطالبہ

share with us

27/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)حماس کے دورہ روس پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا۔ ماسکو سے حماس رہنماؤں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

حماس کا وفد دورہ روس کیلئے ماسکو میں موجود ہے جس میں حماس کے سینئر رکن ابومرزوق بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس کے ایران، فلسطینی اتھارٹی اور حماس سمیت اہم فریقین سے رابطے ہیں اور ماسکو نے حالیہ بحران کا الزام امریکی سفارتکاری کی ناکامی پر عائد کیا۔

روس نے جنگ بندی اور دیرپا امن کیلئے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ ایران کےنائب وزیرخارجہ علی باقری بھی ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے حماس کے وفد کی میزبانی پر روس کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل روس سے حماس کے وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس گروپ کو "داعش [داعش] سے بدتر دہشت گرد تنظیم” قرار دے رہا ہے۔

ماسکو نے بارہا موجودہ جنگ کا الزام امریکی سفارتکاری کی ناکامیوں پر عائد کیا ہے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا