English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشلستان سے فلسطین حامی مواد ہٹائے جانے پر ملائیشیا کا سخت ردِ عمل! کہی یہ بڑی بات

share with us

27/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا میں شعبہ مواصلات کے نگراں اداے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو فلسطین کے حوالے سے مبینہ طور پر مواد بلاک کرنے کے بعد وارننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ملائشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ’اگر اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا تو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔‘

فہمی فادضل نے کہا ہے کہ ’متعدد پارٹیوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا سے فلسطین کے حوالے سے مواد ہٹانے کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

ملائشیا کے وزیر نے کہا ہے کہ ’ملائشیا کے لوگوں کو فلسطین کے حوالے سے آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔‘

ملائشیا کے وزیر نے بیان میں مزید کہا کہ ’ٹک ٹاک نے ملائیشیا کے قوانین پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا اور گمراہ کن مواد کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔‘

ٹک ٹاک نے ایک بیان میں کہا کہ ’پلیٹ فارم پر مواد ہٹانے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو حل کیا جائے گا۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا