English   /   Kannada   /   Nawayathi

17دنوں کے بعد جانیےبے قصور، نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی جاں نثاروں کی تعداد

share with us


 

23/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت کو آج ستروہ دن ہوچکےہیں۔

صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں مسلسل جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ وحشیانہ بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

صیہونی قابض افواج نے پے در پے انتقامی قتل عام کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج ایک طرف غزہ کی پٹی اور دوسری طرف لبنان میں نہتے شہریوں پر حملے کررہی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران 23 قتل عام کیے، جن میں 182 بچوں سمیت 436 افراد شہید ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی غزہ کی پٹی سے تھا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے خاندانوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام کی تعداد 597 تھی، جس میں 3,813 شہریوں کی جانیں گئیں، جن میں سے بڑی تعداد ابھی تک ملبے تلے دبی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں کی کل تعداد 5,087 ہے جن میں 2,055 بچے، 1,119 خواتین اور 217 بوڑھے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 15,273 شہری مختلف زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں 1500 لاپتہ افراد کی رپورٹس موصول ہوئیں جن میں 830 بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ طبی ٹیموں کو شدید جلنے والے زخموں اور جلد کے پگھلنے کے زخمیوں کا سامنا ہے جو زخمیوں کے جسموں پر پہلے نہیں دیکھا گیا اور ان سے نمٹنا مشکل ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی جلد کو پگھلانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا انکشاف کریں اور ان کے لیے ضروری علاج کی فوری فراہمی کریں۔

قابض فوج کی جارحیت کی تفصیلات کے بارے میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ قابض فوج شہریوں کے خلاف نئے خونی قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔

قابض فوج گھروں میں موجود نہتے شہریوں پر بم گرا کرانہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا