English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کرنے کا  حماس نے کیا دعویٰ

share with us

 

23/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)حماس کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ اس نے اسرائیلی فورسز پر دو ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایک نے اسرائیلی فضائیہ کے حوثی اڈے کو نشانہ بنایا جبکہ دوسرے نے تسلیم فوجی اڈے پر واقع اسرائیلی فوج کے سینائی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے غزہ کی پٹی کے ساتھ باڑ کے قریب نیر اوز اور عین ہابیسور کی جنوبی آبادیوں میں مشتبہ ڈرون کی دراندازی کے الرٹ کی تصدیق کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ اور محصور انکلیو میں رات بھر لڑائی جاری رہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا