English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی بدلتی صورتحال اور عالم اسلام کا رد عمل جانیے یہاں!

share with us

اسرائیلی پولیس نے ایسا کیا کہہ دیا جسے دھمکی سے تعبیر کیا جارہا ہے ؟

05-16

غزہ : 16/اکتوبر/2023(فکوخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس اہلکار نے لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کو دھمکی دی کہ ہم غزہ کو ملیا میٹ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکار نے لائیو رپورٹنگ کے دوران عرب ٹی وی چینل کے صحافی کو دھمکی دی کہ ہم غزہ کو ملیا میٹ کردیں گے۔

اسرائیلی اہلکار نے کیمرے کے آگے آکر بولا کہ حماس کا قتل عام ہونا چاہیے، جس کے بعد رپورٹر نے بتایا اسرائیلی پولیس مانیٹرکر رہی ہے کہ کیا رپورٹ کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحافیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسرائیلی بمباری میں اب تک دس صحافی جان سے جاچکے ہیں۔

خیال رہے غزہ میں خاص طور پر صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران شدید خطرات کا سامنا ہے کیونکہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے زمینی حملے، تباہ کن اسرائیلی فضائی حملوں، مواصلاتی رابطوں میں خلل اور بجلی کی وسیع بندش کی وجہ سے حالات کو رپورٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور غزہ جنگ کے ابتدائی 8 دنوں میں 8 صحافی زخمی اور 2 لاپتہ ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزہ : ڈاکٹر کے ساتھ دوران ڈیوٹی پیش آیا یہ درد ناک واقعہ

02-16

16/اکتوبر/2023(فکوخبر/ذرائع)آج 10 ویں روز بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی طیارے ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2750 ہو گئی ہے ، شہید ہونیوالوں میں 1030 بچے بھی شامل ہیں اور 9 ہزار 700 زخمی ہے۔

ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ کے 48 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، 10 روز میں غزہ کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 12 اہلکار جان سے گئے۔

 

ان 10 دن کے دوران غزہ سے دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو روتے بلکتے دیکھا جاسکتا۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فادی الخدری اسپتال میں اپنے کام کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے والد اور بھائی کی شہادت سے صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔

 

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو الیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکی وزیر خارجہ کو سعودی عرب ، مصر اور اردن نے کیا پیغام دیا

03-16
 

16/اکتوبر/2023(فکوخبر/ذرائع)ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی مصر اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد مصر پہنچے جہاں انہوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

مصری صدر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پرغزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصری صدر سے ملاقات کے بعد اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور علاقائی سلامتی سے لے کر تیل کی قیمتوں تک کے مسائل پر برسوں کے گہرے اختلافات کے بعد ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشن پر منگل کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی، بالخصوص صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر۔

ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملائیشیا حماس کی مذمت کے لیے مغربی دباؤ سے اتفاق نہیں کرتا: ملائیشین وزیر اعظم

 

04-16

 16/اکتوبر/2023(فکوخبر/ذرائع)ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل کے اس حملے کے بعد ملائیشیا حماس کی مذمت کے لیے مغربی دباؤ سے اتفاق نہیں کرتا۔

ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ملائیشیا فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی مذمت کے لیے مغربی دباؤ سے اتفاق نہیں کرتا، حماس سے پہلے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ مغربی اور یورپی ممالک نے ملائیشیا سے بارہا ملاقاتوں میں حماس کی مذمت کرنے کو کہا ہے تاہم انہوں نے مذمت کرنے سے انکار کردیا۔

ملائیشین وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’’میں نے کہا کہ ہم ایک پالیسی کے طور پر حماس کے ساتھ پہلے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا‘‘۔

’’ اسی طرح ہم مغربی اور یورپی ممالک کے دباؤ والے رویے سے متفق نہیں ہیں، کیوں کہ حماس نے انتخابات کے ذریعے آزادانہ طور پر غزہ میں کامیابی حاصل کی اور غزہ والوں نے خود انہیں قیادت کے لیے منتخب کیا۔

واضح رہے کہ مسلم اکثریتی ملیشیا فلسطین کا بھرپور حمایتی رہا ہے،  اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے دوران فلسطینی ریاستی حل کی وکالت کرتا رہا ہے تاہم اسرائیل کے ساتھ ملائیشیا کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں حماس کے رہنماؤں نے اکثر ملائیشیا کا دورہ کیا اور اس کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے 2013 میں غزہ پر اسرائیل کی ناکہ بندی کی مخالفت کی اور حماس کی دعوت کے بعد فلسطینی علاقے میں داخل ہوئے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیلی جارحیت کے بعد جانیے کتنے معصوم بچوں نے شہادت پائی !

 

06-16

غزہ : 16/اکتوبر/2023(فکوخبر/ذرائع)اسرائیلی جارحیت سات دن میں 724 بچوں کی زندگیاں نگل گئی، غزہ میں بے بس ولاچار لوگ آتی جاتی ایمبولینس کو ننھی لاشیں تھما رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ننھے فلسطینی بھی اسرائیل کی جہنم سے گزر کرجنت میں ہونے لگے، صہیونی جارحیت نے غزہ میں 7 دن میں 724 بچوں کی زندگیاں نگل لیں۔

کسی کی ننھی بیٹی سالگرہ سے پہلے شہید ہوئی، توکہیں نومولود ملبے تلےماراگیا،غزہ میں بے بس ولاچار لوگ آتی جاتی ایمبولینس کو ننھی لاشیں تھما رہے ہیں۔

ایک دن بعد فلسطینی کی بیٹی کی سالگرہ تھی اور تحفہ ملنےسے پہلے اس کو اسرائیلی بمباری سے موت مل گئی، یہ باپ پوچھ رہا ہے کہ اب میں تحفے کا کیا کروں گا؟

اقوام متحدہ کا صحافی ایمبولنس میں جارہا تھا، جب اس کو روکا گیا روکنے والوں نے اس کی گود میں نومولود بچےکی لاش تھمائی کہ اس کو اسپتال لے جاؤ، ہم اس کے ماں باپ کی لاشیں ڈھونڈ کر لاتے ہیں، اس موقع پر صحافی اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکاْ۔

الشفا اسپتال کا ڈاکٹر بھی کرب سے گزررہا ہے، اس کے سامنے بیٹے کی لاش لائی گئی ہے، جو گھروالوں سمیت اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا ہے، اس کو ابھی اپنے زخمی گھر والوں کا علاج کرنا پڑا۔

غزہ میں عمارتوں کا ملبہ لاشیں اگل رہا ہے ، اسرائیلی بمباری نے فلسطینیوں کے گھروں کو قبروں میں تبدیل کردیا ہے اور مرنے والوں میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

دوسری جانب رہائشی علاقوں میں جاری آپریشن میں اسرائیلی فوج بچوں کو بھی گرفتار کررہی ہے، تیرہ سے سترہ سال کے متعدد بچے اسرائیل کی قید میں ہیں، جن کو ممکنہ طور پرحماس سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی چالیس فیصد آبادی پندرہ سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے، اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ فلسطینی بچے بنتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا