English   /   Kannada   /   Nawayathi

WHO نے اسرائیل کی جانب سے اسپتال خالی کرنے کے حکم کی مذمت کردی

share with us


15/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں اسپتال خالی کرنے کے حکم کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں اور غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے، بمباری سے سینکڑوں معصوم مرد وخواتین اور بچوں کو شہید کرنے کے بعد اب اسرائیل نے شمالی غزہ میں اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے اس انسانیت دشمن حکم کی عالمی ادارہ صحت نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے 22 اسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد مریض زیرعلاج ہیں ان کی اسپتالوں سے منتقلی مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

ترجمان ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز اب ایک اذیت ناک انتخاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیا ہیلتھ ورکرز مریضوں کو بم باری میں بے یار ومددگار چھوڑ کر چلیں جائیں؟
دوسری جانب غزہ کے ڈاکٹرز نے کسی قسم کی امداد نہ ملنے پر انسانی تباہی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں برا حال ہے صحت عامہ کی تباہی ہونے والی ہے۔

میڈیکل کمپلیکس شفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ہزاروں لوگ اسپتالوں میں موجود ہیں، صورتحال یہ ہے کہ اسپتالوں میں زخمی زمین پر راہداریوں میں پڑے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کرکے اسپتال کو تباہ کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا