English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ادارہ ادبِ اطفال کے تحت بچوں کے لیے مطالعہ بیداری مہم کا ہونے جارہا ہے آغاز

share with us
Bhatkal, idara adabe atfal bhatkal, fakhre atfal,

بھٹکل20؍ ستمبر2023(فکروخبرنیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے مطالعہ مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 19 ربیع الاول 1445ھ مطابق 5/اکتوبر 2023ء بروز جمعرات سے ہورہا ہے۔

ناظم شعبۂ کتب خانہ ادارہ ادب اطفال بھٹکل مولانا ریاض الرحمن اکرمی ندوی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے تحت بچوں کے لیے لائبریریاں کتابوں سے رشتہ جوڑنے میں سرگرم ہیں اور بچوں کو پیاری پیاری کتابیں پڑھنے کاشوق دلاکر علم و ادب اور مطالعہ وتحقیق سے ان کارشتہ جوڑنے کے لیے فکر مند ہیں۔ اس کے لیے "بچوں کی مولانا عبدالباری لائبریری" اور "بچوں کی فطرت لائبریری" میں بچوں کے لیے پھر ایک بار مطالعہ مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ناظمِ شعبہ کے مطابق جو بچے اس مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ جلد ازجلد "بچوں کی مولانا عبدالباری لائبریری" اور "بچوں کی فطرت لائبریری" سے فارم حاصل کریں۔ جو بچے اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کریں گے ان کو "فخرِ اطفال" ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مزید ممتاز مساہمین کو خصوصی انعامات اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مطالعہ کتب کے کامیاب مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا