English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : علی پبلک اسکول میں حفظ کی ممتاز طالبات کے درمیان تقسیم انعامات

share with us

بھٹکل 19؍ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل کے مولانا ریاض الرحمن رشادی ہال میں اپنی عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کرنے والی امسال کی ممتاز طالبات کے درمیان تقسیم انعامات کا جلسہ منعقد ہوا جس میں طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے سرپرستان کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوئی۔

 اسکول کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی نے سرپرستوں سے اپنے خصوصی خطاب میں نونہالوں کے تعلق سے ان کی نگرانی و حوصلے افزائی کے تعلق سے خصوصی ہدایات دیں اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی یہ سب سے اہم اور بڑی نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عصری تعلیم کے ساتھ اپنے کلام پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کی سعادت سے نوازا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا جس قدر شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

یاد رہے کہ علی پبلک اسکول بھٹکل میں شروع دن سے ہی اسکولی تعلیم کے ساتھ ان کےلئے حفظ قرآن مجید کا نظم ہے ، ہر سال کئی طلباء دسویں پہنچنے سے پہلے ہی حفظ کلام پاک مکمل کرتے ہیں گزشتہ سال نو طلباء و طالبات نے حفظ مکمل کیا تھا اسی طرح سالانہ چھٹیوں میں بھی کئی طالبات نے چار چار پانچ پانچ پارے حفظ کر لئے تھے ، سب سے زیادہ  کرنے والی ان 13 طالبات کو اس جلسہ میں خصوصی انعام دینے کے ساتھ ان کے بعض سرپرست خواتین کو بھی انعامات سے نوازا گیا جن کی خصوصی توجہ اپنے نونہالوں کے تعلق سے حفظ کلام پاک کے سلسلہ میں تھی ، اسی طرح گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ حفظ کرنے والی 10 طالبات کو بھی انعامات دیے گئے ، اور اس بات کا اعلان بھی کیا گیا کہ ہر مہینہ پون پارہ حفظ کرنے والوں بھی انعامات دیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ علی پبلک اسکول بھٹکل میں الحمدللہ پہلے دن سے حفظ کلام پاک کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت تقریباً ڈھائی سو طلباء و طالبات اپنے انیس(19) حفاظ و حافظات معلمین اور معلمات کی نگرانی میں حفظ کلام پاک جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسی طرح حفظ کرنے والے طلباء صبح دو گھنٹہ پہلے اسکول آتے ہیں اور حفظ کرنے والی طالبات کیلئے الگ کلاسس بنائے گئے ہیں جس میں شروع کے تین پیریڈ حفظ کے ہوتے ہیں اور باقی پانچ پیریڈ میں اہم اور بنیادی مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔

جلسہ میں الحمدللہ بہت بڑی تعداد میں طالبات کے سرپرستان نے شرکت کی اور قرآن مجید سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ۔

 

رمضان المبارک کی ممتاز طالبات

1) آمنہ عرفہ بنت نور الامین رکن الدین پانچ پارے

2) تسنیم بنت شاداب کر یکال ساڑھے چار پارے

3) رابعہ سلیقہ بنت ابراہیم خلیل شیخ 3 پارہ

4)عمرہ بنت عبد الوہاب سعدا 2 پارہ

 5) زہر ا بنت عبد الحليم سعدا 2 پارہ

6) میسان بنت عبد السميع افریکہ 2 پارہ

7)از کی بنت نعیم قاسمی 2 پارہ

8) زینب بنت جعفر آرمار 2 پارہ

9)لئیقہ بنت صادق اکرمی 2 پارہ

10) مریم بنت مدثر موٹیا 2پارہ

 11) عیناء بنت سمیر کے ایم ¾1 پارہ

12)  عیناء مازیہ بنت افضل محتشم ¾1 پارہ

13) اروى بنت خليل الرحمن اکرمی ¾1 پارہ

 

جون تا اگست میں زیادہ حفظ کرنے والی ممتاز طالبات

 

1۔ عائشه بنت وصی اللہ ڈی ایف

2۔  عائشة بنت عبد الوہاب سعد۱

3۔ آمنه عرفہ بنت نورالامین رکن الدین

4۔ فزالہ بنت طلحہ عجائب

5۔ عیناء بنت سمیر کے ایم

6۔  سمرین بنت توفیق جمعدار

7۔ شادمہ بنت عبد الرشید معلم

 8۔ ليبا بنت طلحہ عجائب

9۔ اریبہ بنت نور الامین رکن الدین

10۔  تسنیم بنت شاداب کر یکال

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا