English   /   Kannada   /   Nawayathi

چرماڈی گھاٹ پربھیانک سڑک حادثہ : سوفٹ گہری کھائی میں جاگری ٹرک : ڈرائیور اور کلینر معجزاتی طور پر بچ گئے

share with us

چکمگلورو16؍ستمبر2023(فکروخبر نیوز) ڈرائیور اور کلینرایک بھیانک سڑک حادثہ میں معجزاتے طور پر بچ گئے۔ واقعہ چکمنگلورو ضلع کے سوماناکڈو کا ہے جہاں چرماڈی گھاٹ پر ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہوگئی اور سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

بتایا جارہا ہے کہ موسلادھار کی وجہ سے ٹرک پر ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھا۔

ٹرک پانی کی بوتلیں لے کر پتور سے چتردرگا جارہا تھا۔ اس دوران موسلادھار بارش ہورہی تھی۔ ڈرائیور ٹرک پر کنٹرول کھوبیٹھا اور سڑک کنارے لگی بیریگیڈ توڑ کر سو فٹ گہری۔ لیکن پہاڑی کے کنارے موجود درخت میں ٹرک پھنس گیا اور ڈرائیور اور کلینر دونوں معجزاتی طور پر بچ گئے۔

ٹرک ڈرائیور اور کلینر کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ، انہیں اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بنکال پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا