English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکول کی اشیاء مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

share with us

کویت14؍ستمبر2023: مملکت میں اسکولوں کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت کی تجارت اور صنعت کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے۔

اسکول کا سامان فروخت کرنے والے کئی اسٹورز پر وزارتی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس کی نشاندہی تجارتی نگرانی ٹیم کی جانب سے کی گئی۔

وزارت تجارت نے آن لائن جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں، معائنہ کے دوران سامنے آنے والی مختلف خلاف ورزیوں کا خاکہ پیش کیا۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں ایسی مثالوں سے ہوتی ہیں جس میں اسکول بیگز اور دیگر اشیاء کی ڈبل قیمتیں، قیمت کے ٹیگز کی عدم موجودگی، اصل ملک کی وضاحت کرنے میں ناکامی اور کئی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

وزارت نے تمام گورنریٹس میں روزانہ کی بنیاد پر دکانوں، متوازی بازاروں، لائبریریوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے باقاعدہ اور مکمل فیلڈ وزٹ کرنے کے لیے اپنی جاری وابستگی پر زور دیا تاکہ ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول جلد کھلنے والے ہیں، جس کے باعث مارکیٹوں میں اسکول سے متعلق اشیاء فروخت کرنے والوں پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا