English   /   Kannada   /   Nawayathi

 جنوری سے جولائی تک 10ملین کے قریب سیاح کی دبی آمد ، جانیے کس ملک سے سب سے زیادہ سیاحوں نے دبی کا رخ کیا ؟ 

share with us


14/ستمبر/2023(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے  کہا ہے کہ سال رواں جنوری سے جولائی تک 9.83 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے جو گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 21 فیصد زیادہ سیاح آئے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق 2022 کے دوران جنوری سے جولائی تک 8.1 ملین سیاح آئے تھے۔ 
محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے’ اس سال جنوری سے جولائی کے دوران سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے۔ ان کی تعداد  1.4 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی‘۔
روس سے 6 لاکھ 73 ہزار، سعودی عرب سے 6 لاکھ 65 ہزار اوربرطانیہ 6 لاکھ 37 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ 
2023 کے ماہ جولائی کے آخر میں دبئی کے ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ  48 ہزار 700 تک پہنچ گئی ۔
گزشتہ سال جولائی کے آخر میں ہوٹلوں کی تعدا د 774 اور ان کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار تھی۔ 
جنوری سے جولائی تک تمام رہائشی مراکز میں ہوٹلوں کی اوسط مصروفیت 76 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 72 فیصد تھی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا