English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں پھیل رہا ہے ڈینگو : دوماہ میں 3200 معاملات آئے سامنے

share with us

بنگلورو09؍ ستمبر 2023 : کرناٹک کے محکمہ صحت نے بنگلورو میں ڈینگو کے معاملات میں اضافے کی اطلاع دی ہے، دو ماہ کے اندر 3,200 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت اور خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ جولائی میں 1,649 اور اگست میں 1,590 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ستمبر میں 416 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ صرف بنگلورو میں اس سال اب تک ڈینگو کے 4,427 کیسز کا پتہ چلا ہے- ریاستی اور ضلعی افسران کو ممکنہ بیماری پھیلنے کے تعلق جانکاری پر مشتمل میپ بھی دستیاب کرایا جائے گا۔زمینی سروے سے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے، DHFW-GoK اور BBMP موبائل ایپس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

بنگلورو میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات پر محکمہ صحت اور بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں راؤ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات کریں اورٹیسٹنگ بڑھائیں۔ گزشتہ دو مہینوں میں بی بی ایم پی کی حدود میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈینگو کیسز کی اب وارڈ کی سطح پر ہیلتھ ورکرز ڈیش بورڈ کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نگرانی کریں گے۔ راؤ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (IISc) کے سائنسدانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جو ڈینگو کے معاملات کے بارے میں پہلے سے درست پیشین گوئیاں دیتی ہیں۔

(IANS ان پٹ کے ساتھ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا