English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہاڑوں کو عبور کرنے والی ایک پہیئے کی انوکھی برقی سائیکل

share with us

ورجینیا: 07؍ ستمبر 2023 : امریکی کمپنی کے ماہرین نے دن رات کی محنت کیبعد مہم جو حضرات کے لیے ایک پہیئے والی طاقتوربرقی سواری بنائی ہے جو ہموار سڑک کے ساتھ ساتھ آف روڈ چل سکتی ہے اور چھوٹی پہاڑیوں کو عبور کرسکتی ہے۔

اِن موشن کمپنی نے کہا ہے کہ اب ان کی سواری آپ کو نئے اور دشوار گزار جگہوں تک پہنچاسکتی ہے۔ اس کے لیے ماہرین اور انجینیئروں نے دن رات محنت کی ہے جو تسخیر کے عمل کو بہت آگے لے جاتی ہے۔ اس میں حیرت انگیز طاقتور موٹر ہے، سسپیشن سسٹم جدید ترین ہے اور بیٹری بے مثال لگائی گئی ہے۔

جہاں تک رفتار کی بات ہے تو یہ زیادہ سے زیادہ 110 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور صرف ڈھائی سیکنڈ میں 50 کلومیٹر تک کا اسراع (اسلریشن) حاصل کرلیتی ہے۔ سوار ناہموار چڑھائیوں پر آسانی سے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا ٹارک 147 پونڈ فی فٹ ہے اور پہیوں کی ٹریکشن فورس 850 نیوٹن تک ہے۔

ان موشن یونی سائیکل کو دو طرح سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایک عام اور پرسکون موڈ ہے جبکہ دوسرا تیزرفتار اور اسپورٹس موڈ ہے۔ پہیئے کے اطراف میں چار چھوٹی موٹریں لگائی گئی ہیں۔ چاروں بیٹریاں ایک گھنٹے میں 80 فیصد تک چارج ہوجاتی ہیں۔

تین انچ چوڑا ٹائر ناہموار زمین یا گارے میں بھی اپنی گرفت قائم رکھتا ہے جبکہ اس کی اسمبلی مکمل طور پر واٹرپروف ہے۔ پھر بیٹری کو بھی مکمل طور پر واٹرپروف بنایا گیا ہے۔

ناہموار زمین پر سواری کو برقرار رکھنے یا چلائے جانے کے لیے کمپریشن کے 17 درجے بنائے گئے ہیں۔ جبکہ پیرٹکانے کی جگہ پھسلن سے مکمل محفوظ بنائی گئ ہے۔

لیکن یہ ایجاد کب پیش کی جائے گی نہیں معلوم البتہ اس کی تعارفی قیمت 3299 ڈالر رکھی گئی ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا