English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاس ویگاس میں شدید بارش : 700 پروازیں تاخیر کا شکار ، 100 پروازیں منسوخ

share with us

لاس ویگاس: 03؍ستمبر2023 : امریکا کے شہر لاس ویگاس میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جمعہ کو شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیںتالاب بن گئیں۔

سیلابی ریلوں کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، حکام نے لوگوں کو سیلاب والے علاقوں میں گاڑیاں نہ لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

لاس ویگاس میں جمعے کو ہونے والی بارش پورے ستمبر کی ماہانہ اوسط سے تقریباً تین گنا زیادہ رہی، اور گزشتہ 11 برسوں میں یہ ستمبر کے مہینے کا سب سے زیادہ پانی برسانے والا دن تھا۔

موسم کی خرابی کے باعث تقریباً 700 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 100 سے زیادہ منسوخ کر دی گئیں۔ نیشنل ویدر سروس نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا